Saturday, May 11, 2024

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
January 19, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، ریل کی پٹڑی پر ٹک ٹاک بناتا سیکنڈ ائیر کا طالب علم ٹرین کی زد میں آگیا۔

ڈجکوٹ کے علاقہ جہانگیر آ باد کا رہائشی 19سالہ صائم جو ٹک ٹاک بناتا اور سوشل میڈیا پر لگاتا تھا۔

ٹک ٹاک کا یہ جنون اتنا بڑھا کہ سیکنڈ ایئرکا طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، سمن آباد میں کالج روڈ کے قریب سے گزرتے ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتا صائم ٹرین کی زد میں آگیا۔

صائم کو شدید زخمی حالت میں جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔