Friday, May 10, 2024

ٹک ٹاک کا جنون ، ایبٹ آباد میں پسٹل کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق

ٹک ٹاک کا جنون ، ایبٹ آباد میں پسٹل کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق
July 10, 2020
 ایبٹ آباد (92 نیوز) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا ۔ ایبٹ آباد میں پسٹل کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس حکام نے بتایا تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمد پستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہو گیا۔ لڑکے کو اسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کر دیا۔