Friday, May 10, 2024

ٹک ٹاک کا 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنیکا اعلان

ٹک ٹاک کا 13 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنیکا اعلان
February 5, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین کی سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ’’ ٹک ٹاک ‘‘ نے 13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس 9 فروری سے بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے تحت کمپنی نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے 13 سال اور اُس سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

ٹک ٹاک کے مطابق اٹلی میں 10 سال کی بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے دوران چند دن قبل موت واقعہ ہوئی تھی جس کے بعد اطالوی حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے۔

اطالوی ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ ’ٹک ٹاک کی جانب سے 9 فروری سے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بتایا کہ صارفین کی عمر کا تعین اُن کے اکاؤنٹ پر درج ہونے والی تاریخ پیدائش سے کیا جائے گا۔