Monday, May 13, 2024

ٹڈی دل کے حملے جاری ،وفاقی حکومت کاتیسرا ئیر کرافٹ اسپرے کیلئے نہ پہنچا

ٹڈی دل کے حملے جاری ،وفاقی حکومت کاتیسرا ئیر کرافٹ اسپرے کیلئے نہ پہنچا
December 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں ٹڈی دل  کے حملے جاری ہیں ، ایوی ایشن فیول اور زرعی ادویات کے لیے پیسے ملنے کے باوجود وفاقی حکومت کا تیسرا ایئرکرافٹ فضائی اسپرے کے لیے نہ پہنچا ، سندھ کے مزید اضلاع میں ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچادیا۔ سندھ میں ٹڈی دل  کے حملوں سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ،  کسانوں کی محنت ٹڈی دل کی نذر  ہونے لگی، صحرائی علاقوں کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں فصلیں اجڑ گئیں۔ سندھ حکومت نے ٹڈی دل  کے حملے سے نمٹنے کے لیے 10ملین روپے جاری کیے، فضائی اسپرے کے لیے فیول اور زرعی ادویات دینے کا بھی اعلان کیا مگر وفاقی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا تیسرا ایئرکرافٹ  حملے کو روکنے کے لیے نہیں آیا۔ محکمہ زراعت سندھ کے مطابق ٹڈیوں  کے حملے سے 14اضلاع متاثر ہوئے،  گندم اوردیگر فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ وزیر زراعت اسماعیل راہو کہتے ہیں کہ اگر بروقت ایکشن لیاجاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا   م اب ٹڈی دل کے انڈے بچے ہوچکے ہنگامی صورتحال ہے ۔ کسان تنظیموں کے مطابق اگر وفاقی وصوبائی حکومتوں نے ٹڈی دل پر قابو نہ پایا تو رواں سال گندم کی کاشت متاثر ہوگی اور زرعی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔