Saturday, April 20, 2024

ٹڈی دل کیخلاف مدد نہ کرنے پر سندھ کا وفاق سے باضابطہ احتجاج کا فیصلہ

ٹڈی دل کیخلاف مدد نہ کرنے پر سندھ کا وفاق سے باضابطہ احتجاج کا فیصلہ
May 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) ٹڈی دل کیخلاف مدد نہ کرنے پر سندھ نے وفاق سے باضابطہ احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے وزیر زراعت نے بتایا کہ ٹڈی دل انڈیا اور ایران کے راستے سندھ میں داخل ہو چکی ہیں۔ سندھ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں، وفاق مدد نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ توجہ نہ دی گئی تو ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گی اور پاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائیگا۔ اسماعیل رہو نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ تین بڑی آفات جھیل رہا ہے۔ پہلی کورونا ، دوسری ٹڈی دل اور تیسری وفاقی حکومت جو دونوں وباؤں کو بڑھا رہی ہے۔ سندھ کے وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدید خطرات لاحق ہیں جس کا خاتمہ فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہے۔