Friday, May 10, 2024

ٹڈی دل کی رینالہ خورد پر بھی یلغار، فصلوں کو شدید نقصان، کسان پریشان

ٹڈی دل کی رینالہ خورد پر بھی یلغار، فصلوں کو شدید نقصان، کسان پریشان
February 15, 2020
رینالہ خورد (92 نیوز) جنوبی پنجاب اور دیگر شہروں میں تباہی مچانے کے بعد ٹڈی دل رینالہ خورد پر بھی حملہ آور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، صورتحال سے مقامی کاشتکاروں بھی شدید پریشان ہیں۔ رینالہ خورد میں ستگھرہ اور گردونواح میں میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا، ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے زمینداروں کی فصلوں کو شدید نقصان  پہنچا- ٹڈی دل کے حملے سے پریشان زمینداروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جا ئیں۔