Monday, May 13, 2024

ٹڈی دل کی اونچی اڑان ، دیہاتوں کے  بعد شہروں کا رخ کرلیا

ٹڈی دل کی اونچی اڑان ، دیہاتوں کے  بعد شہروں کا رخ کرلیا
December 28, 2019
مٹھی ( 92 نیوز) ٹڈی دل کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ، دیہاتوں میں فصلوں کو نشانہ بنانے کے بعد شہروں کا رخ کرلیا، ٹڈی دل کی مٹھی میں انٹری ہوئی جس کےبعد  وزیر زراعت سندھ کا دعویٰ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔ ٹڈی دل کی یلغار جاری ہے ، دیہات کےبعد شہر میں بھرمار ، ٹڈی دل نے مٹھی کا رخ کرلیا ، وزیر زراعت سندھ کا دعویٰ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ،ٹڈی دل نے تھرپارکر میں فصلوں کو نشانہ بنایا، کسانوں کو نقصان پہنچایا اور اب شہر میں داخل ہونے کا پلان بنالیا۔ کسانوں کا کہنا ہےکہ بروقت اسپرے کیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، کروڑوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں لیکن محکمہ زراعت کے ذمہ داروں کو ذرا بھی احساس نہیں۔ اس سے قبل دادو میں بھیٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ فصلوں کو چٹ کر ڈالا ، انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کیے جا سکے جس کے باعث  کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ٹڈی دل کے حملے پر شہریوں کو انوکھا مشورہ دیا کہا کہ  کراچی کے باسی ٹڈی دل سے کڑھائی، بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں ، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے تو فائدہ اٹھائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں۔ ٹڈی دل  کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں  بھی  ڈیرے ڈال چکے ہیں جس سے  کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہوئے ۔  یہ کیڑے ملیر میں گھومے پھرے ،  گذشتہ روز شہر کےمختلف علاقوں میں اڑان بھری تھی۔ شہری ٹڈی دل کےغول کےغول دیکھ کر حیران رہے گئے تھے۔ ٹڈی دل نےگڈاپ ٹاؤن کارخ بھی کیا ، ٹڈی دل کے غول گڈاپ میں اڑتے رہے ، گڈاپ کے کاشتکار ٹڈی دل دیکھ کر پریشان ہو گئے اور اپنی فیصلیں بچانے کے لئے کوشش کرتے رہے۔ قبل ازیں وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ٹڈی دل کے حملے پر شہریوں کو انوکھا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں کہ کراچی کے باسی ٹڈی دل سے کڑھائی، بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں۔ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے تو فائدہ اٹھائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں کراچی میں ٹڈی دل کے حملے کے وقت آسمان بھر گیا تھا ،  گھروں اور شاہراہوں پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کے سی سی اے اور نیشنل اسٹیڈیم میں میچز  بھی متاثر ہوئے ،۔ قائد اعظم ٹرافی کے دوران   نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانیوالا میچ ٹڈی دلوں کے حملے کے باعث  روکا گیا ۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے  کہا تھا کہ  ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں۔ ادھر بلوچستان میں بھی ٹڈی دل کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر خصوصی الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔