Wednesday, May 1, 2024

ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے مذید ادویات، اسپرے منگوانے کا فیصلہ

ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے مذید ادویات، اسپرے منگوانے کا فیصلہ
May 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے مذزید ادویات، اسپرے منگوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت فوڈ سکیورٹی نے دیگر اداروں کی معاونت سے 3 لاکھ، 67 ہزار ہیکٹر رقبے کو ابتک کلیئر کرا لیا۔ ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے حکومتی ادارے متحرک ہو گئے۔ وزارت میں ٹڈی دل کے فوکل پرسن نے تفصیلات جاری کر دی جس میں بتایا ابتک 3 لاکھ، 67 ہزار ہیکٹر رقبے کو کلیئر کرایا جا چکا۔ ایک لاکھ، 90 ہزار اسکوائر کلومیٹر کا سروے بھی مکمل کیا جا چکا جبکہ ٹڈی ڈل کے حملوں سے ابھی تک کسی فصل کو نقصان نہیں پہنچا۔ صوبوں نے بھی کوئی نقصان رپورٹ نہیں کیا۔ فوکل پرسن کے مطابق ٹڈی دل نے جنوبی پنجاب میں راجن پور اور تھل کا رخ کیا۔ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی، نوشکی، خیبرپختونخواہ میں کوہ سلمان، سندھ میں کشمور کے علاقے پر بھی یلغار کی تاہم، فصل کی جگہ صرف جڑی بوٹیوں کو نقصان پہنچا۔ وزارت فوڈ سکیورٹی کی خریف کی فصل کو نقصان سے بچانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ ٹڈی دل کو صحرائی علاقوں میں روکنے کی کوشش کریں گے۔ ایک ہزار 10 ٹیمیں ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کو تلف کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹڈی دل سے متعلق نیشنل ایکشن پلان پہلے ہی منظور کیا جاچکا، جلد کنڑول سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔ وزارت فوڈ سکیورٹی کو پانچ ہیلی کاپٹروں اور پانچ سو کے قریب گاڑیوں کی سہولت دستیاب ہے۔