Monday, May 13, 2024

ٹڈی دل کا خطرہ پنجاب اور بلوچستان تک پھیل گیا

ٹڈی دل کا خطرہ پنجاب اور بلوچستان تک پھیل گیا
January 23, 2020
لاہور ( 92 نیوز)سندھ میں تباہی پھیلانے والے ٹڈی دل کا خطرہ پنجاب اور بلوچستان تک پھیل گیا ،   تینوں صوبوں نے اسپرے کے لئے وفاقی حکومت سے 8 جہاز اور 160 گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ تینوں صوبوں نے ٹڈی دل  کے خاتمے کے لئے وفاق سے مدد طلب کر لی ، وفاقی حکومت کولگے گئے خط میں 8 جہاز اور 160 گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ ٹڈی دل کے بچوں کو ختم کرنے کےلئے جنوری سے جون اور جولائی سے دسمبر تک مزیددو اسپرے کرنے ہیں،برقت ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو لاکھوں ایکڑ زمین پر فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سندھ کے 8 اضلاع میں ٹڈی دل کا خطرہ موجود ہے ، پنجاب کے 6 اور بلوچستان کے 10 اضلاع میں بھی ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع وفاق کو کر دی گئی ہے۔