Wednesday, May 8, 2024

ٹڈی دل نے فورٹ عباس کے درجنوں دیہات پر یلغار کر دی

ٹڈی دل نے فورٹ عباس کے درجنوں دیہات پر یلغار کر دی
May 19, 2020
 ملتان (92 نیوز) ٹڈی دل نے فورٹ عباس کے درجنوں دیہات پر یلغار کر دی ۔ فصلوں اور باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں ۔ یہ کیڑا فصلوں کو نقصان پہنچانے میں لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے کاشتکار شدید پریشان ہیں ۔ کاشتکاروں کی جانب سے اسے بھگانے کے لئے روایتی طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ ٹڈی دل نے ملتان کے نواحی علاقوں ساہی چاون ، متی تل اور جھوک وینس میں آم کے باغات کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ ٹبہ سلطان پور ، لودھراں ، فقیر والی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے ۔ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی متحرک ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں سپرے بھی کیا جا رہا ہے ۔