Friday, May 17, 2024

ٹڈی دل نے بھی نیندیں حرام کردیں، کئی صوبوں میں فصلیں چٹ

ٹڈی دل نے بھی نیندیں حرام کردیں، کئی صوبوں میں فصلیں چٹ
May 8, 2020
کراچی (92 نیوز) ایک جانب کورونا تو دوسری جانب ٹڈی دل نے بھی نیندیں حرام کردیں۔ کئی صوبوں میں فصلیں چٹ کرنے کے بعد بھی ٹڈیوں کی بھوک نہیں مٹ سکی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو نے وفاق کو خبردار کیا کہ کارروائی میں دیر کی تو کہیں بہت دیر نہ ہوجائے۔ ٹڈی دل کی پروازوں سے  بلاول بھٹو بھی پریشان ۔۔وفاق کو خواب خرگوش سے جاگنے کا مشورہ ۔۔حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ بھی کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں ہماری گزارشات کے باوجود صوبے کو ٹڈیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ طے شدہ ایکشن پلان کے تحت 12طیاروں سے بلوچستان کے ان علاقوں میں سپرے کیا جانا تھا جو ٹڈیوں کے آنے کا راستہ ہیں لیکن صرف ایک طیارے اور تین ہیلی کاپٹروں کا استعمال ہو رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے وفاق پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل نے جیسے ہی پاکستان میں فصلوں پر حملہ کیا۔ فوڈ سکیورٹی کی وفاقی وزارت ایک بار پھر لاپتہ ہے۔ اگر حکومت اس بار بھی عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی تو یہ ایک اور بربادی لائے گی۔