Saturday, April 20, 2024

ٹڈی دل فصلیں تباہ اور وزیراعظم نتھیا گلی میں سیریں کر رہے ہیں، احسن اقبال

ٹڈی دل فصلیں تباہ اور وزیراعظم نتھیا گلی میں سیریں کر رہے ہیں، احسن اقبال
May 26, 2020
لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماء احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلیں ٹڈی دل کے ہاتھوں تباہ ہوچکی ہیں۔ ایک طرف قیامت صغریٰ برپا ہے، وزیراعظم نتھیا گلی میں سیریں کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ کاش وزیراعظم ایمرجنسی لگا کر آفس میں بیٹھتے اور صوبوں سے رپورٹ طلب کرتے۔ پاکستان کو ایف اے او نے وارننگ دی تھی لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ ن لیگی رہنماء نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ٹڈی دل کے حملے ہوں تو ڈھول بجائیں، ڈھول بجانے سے حکومتیں نہیں چلتیں۔ وزیر اعلیٰ اپنے علاقے کو ٹڈی دل کے حملے سے نہ بچا سکے۔ حکومت قومی و صوبائی اسمبلی کو بتائے کہ کیا حکمت عملی طے کر رہی ہے؟۔ ریلیف پیکج کسانوں کو دیا جائے، حکومت کے پاس سرویلنس کا نظام موجود نہیں ہے۔ لوگوں کے ڈھول بجانے پر توجہ مبزول کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے ٹیموں کو دیا جائے۔  اگر حکومت بروقت قدم اٹھاتی تو 10 کروڑ سے ٹڈی دل پر قابو پا سکتے تھے، اب 8 سو ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔