Thursday, April 25, 2024

ٹڈی دل سندھ کے متعدد علاقوں پر حملہ آور

ٹڈی دل سندھ کے متعدد علاقوں پر حملہ آور
April 27, 2020

سندھ ( 92 نیوز)سندھ میں کورونا کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا خطرہ سراٹھانے لگا، کئی علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں اور درختوں پر حملہ کردیا، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ٹڈی دل تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سندھ میں شہریوں کو کورونا وائرس سے خطرہ تو ہے ہی لیکن ایک اور خطرہ بھی ہے جس نے لوگوں کے خواب اجاڑنا شروع کر دیے ، ٹڈی دل نے فصلوں اور درختوں پر حملے کر دیے ہیں ۔

شکار پور کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی  مچادی، کھڑی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے کسان پریشان ہیں جبکہ ضلعی و مقامی انتظامیہ ٹڈی دل سے نمٹنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

ٹڈی دل نے فصلوں اور درختوں کے پتے کھانا شروع کئے تو کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو بھگانے میں مصروف ہیں، کسانوں کا کہنا ہے فضائی اسپرے کرکے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔