Wednesday, April 24, 2024

ٹڈی دل آج پورے ملک میں کہیں بھی نہیں پایا گیا

ٹڈی دل آج پورے ملک میں کہیں بھی نہیں پایا گیا
October 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے اہم سنگ میل حاصل کرلیا، پورے ملک آج کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا ۔ گزشتہ چھ ماہ میں 11 لاکھ، 34 ہزار، 161 ہیکٹر رقبے پر ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے اہم کامیابی حاصل کرلی ، ترجمان کے مطابق پورے ملک میں آج کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 لاکھ، 29 ہزار، 72 ہیکڑ رقبے کا سروے کیا گیا ، ابتک مجموعی طور پر گزشتہ چھ ماہ میں 11 لاکھ، 34 ہزار، 161 ہیکڑ رقبے پر ٹڈی دل کو کنڑول کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق  5 اکتوبر اور 4 اکتوبر کو اڑھائی لاکھ ہیکڑ رقبے کا سروے کا گیا اور صرف سندھ میں ٹڈی پایا گیا جس پر تھرکار اور جامشورو کے 155 ہیکڑ رقبے پر سپرے کیا گیا ۔

ملک بھر میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک آرمی نے مشترکہ طور پر ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے کنٹرولڑ آپریشن شروع کیا اور مختلف اضلاع میں سروے اور کنٹرولڈ آپریشن کیا۔

 ملک کے متاثرہ اضلاع میں محکمہ زراعت اور پاک فوج کی ایک ہزار سے زائد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔