Monday, September 16, 2024

ٹڈاپ اسکینڈل کیس، یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ٹڈاپ اسکینڈل کیس، یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
March 29, 2018

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے اربوں روپے کرپشن کیس میں برسوں بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

 کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے چھبیس مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

 سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پچیس ملزمان پر چھ برس بعد فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ سے جڑے گواہان کو طلب کر لیا ۔

 ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ مقدمہ میں دس سے زائد ملزمان اشتہاری ہیں۔ اشتہاری ملزمان میں نعمان احمد، فرحان جونیجو، طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، سمیت، اللہ داد اور عابد اللہ شامل ہیں ۔

 یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پرالزامات جھوٹے ہیں ۔ کوئی ان کا فرنٹ مین ہے تو ایسے سامنے لایا جائے ۔

 ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ گیلانی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

 کیس کی آئندہ سماعت سولہ اپریل کو ہو گی ۔گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔