Thursday, April 18, 2024

ٹویٹر ہیکرز کے نشانے پر آگئی، اوباما سمیت اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک

ٹویٹر ہیکرز کے نشانے پر آگئی، اوباما سمیت اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک
July 16, 2020
کیلی فورنیا (92 نیوز) ہیکرز نے ٹویٹر اکاؤنٹس پر بڑا حملہ کرتے ہوئے باراک اوباما، جوبائیڈن، ایلن مسک، بل گیٹس، جیف بیروز کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کر لئے۔ ایپل اور اوبر سمیت کئی اداروں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بھی ہیکرز سے نہ بچ سکے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ہیکرزکے نشانے پر آگئی، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، سابق صدر اوباما،بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس، سمیت کئی اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کر لیے گئے۔ ہیکنگ بظاہر بٹ کوائن سے متعلق جعلسازی کے لیے کی گئی۔ امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کردی جائے گی۔ اوبر اور ایپل ٹوئٹر ہینڈلز سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے، جن دیگر اہم شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ، ریپر کانیئے ویسٹ اور نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئردو اعشاریہ تین فیصد گرا دیئے ہیں۔