Friday, March 29, 2024

ٹویٹر پر ہش ٹیگ عمران خان وائس آف کشمیر ورلڈ وایئڈ ٹرینڈ میں ٹاپ پر آ گیا

ٹویٹر پر ہش ٹیگ عمران خان وائس آف کشمیر ورلڈ وایئڈ ٹرینڈ میں ٹاپ پر آ گیا
September 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کے خطاب کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔ ٹویٹر پر ہش ٹیگ عمران خان وائس آف کشمیر ورلڈ وایئڈ ٹرینڈ میں ٹاپ پر آ گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنی تاریخی تقریر میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا جسے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر وزیراعظم  کا خطاب  ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ سینئر صحافی شاہین صبہائی نے ٹویٹ کیا اقوام متحدہ کی زبردست تقریر کے بعد عمران خان نے اپنا قد کئی گنا بڑھا لیا ہے۔ دنیا اب خان کی طرف دیکھنے اور سننے پر مجبور ہے۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1177630780866142209 بانوے کے ساتھی اور سوئنگ سلطان وسیم اکرم نے ٹویٹ کیا کہ محسوس ہوتا ہے ہماری نمائندگی پاکستان کی سچی آواز نے کی ہے اور آخرکار دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہم کون ہے اور کہاں کھڑے ہیں۔ https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1177640428486742017 سابق کپتان شعیب ملک نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم کی تقریر انہیں 92 کے ورلڈ کپ کی طرح ہمیشہ یاد رہے گی۔ شعیب اختر نے بھی کپتان کے  خطاب کو خوب سراہا۔ https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1177636068063100928 شوبز سٹار ہمایوں سعید نے ٹویٹ کیا  کہ وزیر اعظم نے جاندار جذبے سے مضبوط موقف دیا۔ مہوش حیات  نے لکھا خوشی ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا لیڈر ہے جس نے فصاحت کے ساتھ اپنا معاملہ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ بھارتی بھی وزیراعظم کی تقریر کے گرویدہ ہو گئے۔ بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے توقع کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر سب سے زیادہ گفتگو کی۔ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے دہشتگردوں کی تربیت  اور مسلمانوں کے قتل عام کی بات کی۔ ایک صارف ہنزلہ صفوان نے ٹویٹ کیا کہ دنیا اور اقوام متحدہ کو وزیراعظم عمران خان نے انتباہ کر دیا ہے۔ وقت ہے کہ بھارتی حکمران اپنے فرائض نبھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ ایک صارف نے عمران خان کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ ہمارے دل کی اصل آواز ہیں۔