Friday, April 26, 2024

ٹوکیومیں پہلی بار مسلم خواتین کے لیے فیشن شو کا اہتمام

ٹوکیومیں پہلی بار مسلم خواتین کے لیے فیشن شو کا اہتمام
November 27, 2016

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پہلی بار مسلم خواتین کے لیے ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ماڈلز نے رنگا رنگ اسکارف پہن کر ریمپ پر واک کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں پہلی بار ایسے شو کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔”حلال ایکسپو“ کے موقع پر سجائے گئے اس فیشن شو کو ”مسلم فیشن شو“ کا نام دیا گیا۔

ماڈلز دیدہ زیب ملبوسات اور اسکارف پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ حاضرین نے بھی خوبصورت اسکارف کو بہت پسند کیا اور ڈیزائنرز کو خوب داد دی۔ فیشن شو کا اہتمام جاپان میں مقیم مسلم خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔ زیادہ تر اسکارف سنگاپور کے ڈیزائنرز کے تیار کردہ تھے۔