Thursday, May 9, 2024

ٹوکیو پیرالمپکس ، پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولد میڈل جیت لیا

ٹوکیو پیرالمپکس ، پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولد میڈل جیت لیا
September 3, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولد میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ  حیدر  علی نے جاپان  میں  پاکستانی پرچم بلند کر دیا۔ حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں تاریخ رقم کر دی۔ حیدر علی  نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں  میں  سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 میٹر دور تھرو کی جو ان کی  بہترین تھرو رہی اور ڈکسس تھرو کے مقابلوں میں طلائی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔ حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

اس سے قبل حیدر علی 2008 میں لانگ جمپ میں چاندی جبکہ 2016 کے پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں ہی کانسی کا تمغہ حاصل  کر چکے ہیں۔

حیدر علی کی تاریخی کامیابی پر وفاقی ویزراطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہوئے شکریہ حیدر علی ہمیں آپ پر فخر ہے۔