Thursday, March 28, 2024

ٹوکیو اوپن ٹینس کا ٹائٹل نواک جوکو وچ کے نام ‏

ٹوکیو اوپن ٹینس کا ٹائٹل نواک جوکو وچ کے نام ‏
October 6, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اوپن ٹینس کا ٹائٹل سربیا کے نواک جوکووچ نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں جوکووچ نے آسٹریلیا کے جوہان مل مین کو اسٹریٹ سیٹس  سے شکست دی، جوکووچ کی جیت کا اسکور  چھ،تین اور چھ،دو رہا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نواک جوکووچ نے جاپان اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنےسر سجا لیا ، سربیئن ٹینس اسٹارنے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیاکے مل مین  کے ارمانوں پر پانی پھیرا۔ جوکووچ نے کھیل کے آغاز سے ہی  حریف کھلاڑی  پر دھاک  بٹھائی رکھی اور مل مین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔سربیئن ٹینس اسٹار نے پہلے سیٹ میں چھ ، تین سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں آسٹریلین ٹینس پلیئرکم بیک کرنے میں ناکام رہے اور جوکووچ نے چھ،دو سے فتح حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا، جوکووچ  نے پہلی بار جاپان اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔