Wednesday, April 24, 2024

ٹوکیو اولمپکس میں چین 30 گولڈ میڈلز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان

ٹوکیو اولمپکس میں چین 30 گولڈ میڈلز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان
August 3, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کی جنگ جاری ہے۔ چین 30 گولڈ میڈلز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

ناروے کے کارسٹن وارہوم نے چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ  میں  گولڈ میڈل جیتا اور ورلڈ ریکارڈ بھی بنا دیا ۔ امریکا کے رائے بینجمن نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹریک سائیکلنگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آسٹریلیا کے الیکزینڈر پورٹر حادثے کا شکار ہو گئے۔

قطری ایتھلیٹ  عیسی بارشم  نے ہائی جمپ میں اٹلی کے گیان مارکو کے ساتھ گولڈ میڈل شئیر کر کے مثال قائم کر دی جس کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا ۔

نیوزی لینڈ کی خواجہ سرا ویٹ لفٹر لورل ہوبرڈ 87 کلو گرام مقابلہ ہار گئیں لیکن  اولمپکس کی تاریخ  میں پہلی   خواجہ سرا اولمپئین بن گئیں۔

بیلا روس کی اسپرنٹر کرسٹی سینا کو پولیںڈ ایمبیسی میں پناہ کی درخواست کے بعد ویزہ جاری کر دیا گیا۔ ایتھلیٹ کو   ٹیم افیشل پر تنقید  کے بعد زبردستی وطن بھیجا جا رہا تھا ۔