Friday, April 19, 2024

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی سوئمر بسمہ خان میڈل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی سوئمر بسمہ خان میڈل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں
July 30, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور پاکستانی اتھلیٹ کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستانی سوئمر بسمہ خان میڈل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز جیتنے  کی جنگ جاری ہے۔ چین اٹھارہ گولڈ میڈل جیت کر سرفہرست رہا۔ جاپان دوسرے جبکہ امریکا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ٹوکیو اولمپکس  میں  پاکستانی سوئمر بسمہ خان میڈل مرحلے کے لیے کوالیفائی  نہ کر سکیں ۔ بسمہ خان 50 میٹر فری اسٹائل  میں ساتویں نمبر پر رہیں۔

اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب  وطن  پہنچ گئے۔ طلحہ نے  اسپورٹ  کرنے  پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔ کہتے ہیں مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔

اولمپکس کے ٹینس مقابلے  میں سربیا کے  نواک جوکووچ کو سیمی فائنل  میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف  نے ہرا دیا۔ سو میٹر ویمز فری اسٹائل سوئمنگ میں اسٹریلیا نے طلائی تمغہ جیتا ۔ مردوں  کے دو سو میٹر انفرادی سوئمنگ  میں چین نے میدان مار لیا۔

ویمنز کشی رانی مقابلے میں کینیڈا کی ٹیم  نے گولڈ میڈال جیت لیا۔ مردوں کے کشتی رانی میں نیوزی لینڈ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ویمنز سائیکلنگ میں برطانیہ  مینز میں ہالینڈ نے گولڈ میڈل جیتا ۔ ویمز پسٹل مقابلے  میں روس کی ویٹالینا نے دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔