Thursday, April 18, 2024

ٹوکیو اولمپکس میں امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹوکیو اولمپکس میں امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی
July 26, 2021

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی، امریکا سات گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

جاپان میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کے درمیان میڈلز کی جنگ تیز ہوگئی۔

امریکا نے شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، برطانیہ نے تیراکی، ماؤنٹ بائیکنگ اور ڈائیونگ میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

جاپان کی 13 سالہ مومجی نشیہ نے اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والی کم عمر ترین جاپانی اتھلیٹ بن گئیں، ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے سوئٹزرلینڈ کی وکٹوریجا کو شکست دی۔