Sunday, May 12, 2024

ٹوکیو اولمپکس، ملکی نام روشن کرنیوالے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی وطن واپسی، پُرتپاک استقبال

ٹوکیو اولمپکس، ملکی نام روشن کرنیوالے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی وطن واپسی، پُرتپاک استقبال
July 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب وطن واپس پہنچ گئے۔

طلحہٰ طالب غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے پُرتپاک استقبال کیا۔

21 سالہ طلحہٰ طالب نے 67 کلو گرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، مجموعی طور پر 320 کلو گرام وزن اُٹھایا۔

اسٹیج راؤنڈ میں طلحہٰ طالب 150 کلو گرام وزن اٹھانے پر دوسرے نمبر پر رہے، طلحہٰ نے اولمپکس میں پہلی مرتبہ حصہ لیا۔