Saturday, April 27, 2024

ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہوں گے یا نہیں ، کمیٹی نے چار ہفتوں کی مہلت مانگ لی

ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہوں گے یا نہیں ، کمیٹی نے چار ہفتوں کی مہلت مانگ لی
March 24, 2020

ٹوکیو ( 92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہوں گے یا نہیں  ، انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے فیصلہ کرنے کے لیے چار ہفتوں کا وقت  مانگ لیا۔ چیف ایگزیکٹو انٹر نیشنل اولمپکس   کمیٹی کا کہنا ہے  اجلاس میں ایونٹ کو موخر کرنے کیلئے بڑھتےدباؤ  کے حوالے سے غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

آئی او سی چیف  کا کہنا ہے کہ ایونٹ کچھ ماہ یا ایک سال تک ملتوی کیا جا سکتا ہے، دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے اگر ایونٹ کی اصل  شکل کو برقرار نہ رکھ سکے تو اسے ملتوی کیا جاسکتا ہے، برٹش اولمپک ایسوسی ایشن نے آئی او سی کے اس فیصلے کا خر مقدم کیا ہے۔

کینیڈا  اور آسٹریلیا نے ٹوکیو اولمپکس  میں   اپنی ٹیمیں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے ،  مختلف ایتھلیٹس کاکہنا ہے وہ  کوئی سپر ہیرو نہیں  ہیں ، اولمپک کو ملتوی کر دینا چاہیے ۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے اور کورونا کے حوالے سے تازہ ترین حالات جاننے کے لیے انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے مجھے بتایا جائے کہ ہم اس وبا سے  کیسے لڑ رہے ہیں۔

آسٹریلیوی کرکٹر گلین میکسویل کا کہنا ہے خود کو الگ رکھیں  اور ایک دوسرے کی مدد کریں ہم اپنی لاعلمی کی وجہ سے اپنے پیاروں کی مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔

بیلجیئم کے ماروانے فیلانی  کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔