Sunday, May 12, 2024

ٹوکیو اولمپکس، ماحور شہزاد کو پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا

ٹوکیو اولمپکس، ماحور شہزاد کو پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا
July 24, 2021

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کو پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا، پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔

خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی یماگوچی نے اکیس تین اور اکیس آٹھ سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے، مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی، فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔

ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل چین کی یانگ کیو نے حاصل کر لیا۔