ٹوکیو اولمپکس، قومی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور تیراک حسیب طارق ایونٹ سے باہر
ٹوکیو (92 نیوز) پاکستانی ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے۔ بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور تیراک حسیب طارق اولمپکس سے باہر ہو گئے۔
پاکستانی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کا گروپ مرحلے کے دوسرے میچ میں برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے مقابلہ ہوا، ماحور شہزاد نے برطانوی حریف کا بھر پور مقابلہ کیا لیکن دلچسپ مقابلے کے بعد کرسٹی گلمور نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی سمیٹی۔
ادھر پاکستانی تیراک حسیب طارق بھی 100 میٹر فری اسٹائل کی کوالیفائنگ ریس میں عمدہ پرفارمنس نہ دکھا سکے، حسیب طارق کوالیفائی مرحلے میں چھٹے نمبر پر رہے۔