Saturday, May 11, 2024

ٹوکیو اولمپکس، جوڈو مقابلوں میں پاکستانی شاہ حسین کا بھی سفر ختم

ٹوکیو اولمپکس، جوڈو مقابلوں میں پاکستانی شاہ حسین کا بھی سفر ختم
July 29, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اتھلیٹس کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین کا بھی سفر ختم ہو گیا، شاہ حسین کو پہلی ہی فائٹ میں مصر کے رمضان درویش نے شکست دی۔

ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور پاکستانی اتھلیٹ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، قومی اتھلیٹس ایونٹ میں شاندار کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پاکستانی جوڈو اسٹار شاہ حسین کو پہلی فائٹ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، قومی جوڈو پلیئر شاہ حسین کو مصر کے رمضان درویش نے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس سے باہر کر دیا۔

پاکستانی بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئیں، ماحور شہزاد کو گروپ اسٹیج میں دونوں میچز میں شکست ہوئی۔

شوٹر گلفام جوزف میڈل کوالیفائی مرحلے سے ہی باہر ہو گئے، سوئمر حسیب طارق بھی میڈل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے اور ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔