Tuesday, May 7, 2024

ٹوکیو اولمپکس، تمغوں کی دوڑ میں چین سرفہرست، جاپان دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر

ٹوکیو اولمپکس، تمغوں کی دوڑ میں چین سرفہرست، جاپان دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر
July 31, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کی جنگ تیز ہو گئی، چین بیس گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، میزبان جاپان دوسرے جبکہ امریکا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز جیتنے کی جنگ جاری ہے، پوائنٹس ٹیبل پر چین، 20 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، میزبان جاپان 17 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا سولہ گولڈ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔

سو میٹر بٹرفلائی میں امریکا نے گولڈ میڈل جیت لیا، ہنگری نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ آٹھ سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں امریکا کی کیتھلین نے طلائی تمغہ جیتا، یہ کیتھلین کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔

خواتین کی دو سو میٹر بیک اسٹروک میں آسٹریلیا نے گولڈ اور کانسی کا تمغہ جیتا۔ چاندی کا تمغہ کینیڈا کے نام رہا، چار سو میٹر مکسڈ میڈلے ریلے میں برطانیہ کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ٹرائی تھلون مکسڈ ریلے میں برطانیہ نے میدان مار لیا، امریکا نے چاندی جبکہ فرانس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔