Thursday, April 25, 2024

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کی گاڑی کا چالان

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کی گاڑی کا چالان
December 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی چالان سے نہ بچ سکے ۔
لاہور میں محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کی گاڑی کاچالان کر دیا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑی کا ٹوکن 5سال سے ادا نہیں کیاگیا تھا۔
دوسری جانب آمدنی کے حساب سے ٹیکس ادانہ کرنے پر گلو کار عارف  لوہار کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا ہے۔
ایف  بی  آر ذرائع  کے مطابق عارف لوہار نے آمدن کی شرح کے مطابق ٹیکس ادانہیں کیا۔
ایف بی آ ر نےعارف لوہار سےتین سال کی آمدنی کے ذرائع اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔