Friday, April 19, 2024

ٹوٹل کا 2017ءتک سرمایہ کاری میں کمی کا اعلان

ٹوٹل کا 2017ءتک سرمایہ کاری میں کمی کا اعلان
September 25, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی بڑی آئل کمپنی ٹوٹل نے خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث 2017-18ء تک اخراجات اور سرمایہ کاری میں کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی آئل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سرمایہ کاری اور اخراجات میں کمی لا رہے ہیں اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ منافع کا حصول اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانا ہے۔ ٹوٹل کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ وہ کم عرصے میں اخراجات بچا کر زیادہ پیداوار کا حصول چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی 2017ءتک اپنی سالانہ سرمایہ کاری کو 19 ارب ڈالر سے کم کرکے 15 سے 17 ارب ڈالر تک لائے گی۔ اس کے علاوہ آپریشنل لاگت میں بھی کمی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹوں میں ٹوٹل کے شیئر تین اعشاریہ سات فیصد کی بلندی پر بند ہوئے تھے۔