Friday, March 29, 2024

ٹوری پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل

ٹوری پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل
June 13, 2019
 لندن (92 نیوز) ٹوری پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ٹوری پارٹی کی قیادت کیلئے 114 ووٹ لے کر بورس جانسن سب سے آگے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کے لیے 2016 میں ہونے والی ووٹنگ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی اینڈریا لیڈسَم، مارک ہائیپر اور ایستھر مِک وے مطلوبہ 17 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ بورس جانس کو اگلے مرحلے میں بھی کامیابی کے لیے ووٹ کی یہ تعداد برقرار رکھنا ضروری ہے جو ایک چیلنج سے کم نہیں۔ حتمی دو امیدواروں میں شامل ہونے کے لیے بورس جانسن کو مقابلے کے اگلے مراحل میں 105 سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے آخری دو امیدواروں میں سے ایک کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں کنزرویٹو پارٹی کے ایک لاکھ 60 ہزار اراکین ووٹ دیں گے۔ آخری مرحلے میں کامیاب ہونے والا امیدوار پارٹی کا نیا سربراہ ہو گا اور ساتھ ہی تھریسا مے کی جگہ ممکنہ طور پر جولائی کے آخر میں ملک کا نیا وزیر اعظم بنے گا۔ برطانیہ کے موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہَنٹ مقابلے کے پہلے مرحلے میں 43 ووٹ کے ساتھ دوسرے، وزیر ماحولیات مائیکل گوو 37 ووٹ کے ساتھ تیسرے اور سابق وزیر بریگزٹ ڈومینِک راب 27 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید 23 ووٹ کے ساتھ پانچویں پر رہے۔