Friday, April 19, 2024

ٹورڈی کیلیفورنیا سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ،تیجے وین کی شاندار پرفارمنس

ٹورڈی کیلیفورنیا سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ،تیجے وین کی شاندار پرفارمنس
May 17, 2018
کیلیفورنیا ( 92 نیوز ) امریکا میں ٹورڈی کیلی فورنیا سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا، میزبان ملک کے تیجے وین نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے نہ صرف اسٹیج میں فتح پائی بلکہ مجموعی برتری بھی حاصل کر لی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے خوبصورت سائیکلنگ ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن نظر آئے، سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا اور اونچائی پر چڑھنے کے مشکل مرحلے میں بھی کامیاب ہوئے۔ فنی خرابی بھی سائیکلسٹ کے جذبے کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی ،چوتھے مرحلے میں امریکا کے تیجے وین نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ راؤنڈ فور کے فاتح سائیکلسٹ نے مجموعی برتری اور پیلی جرسی پر قبضہ جما لیا۔