Monday, September 16, 2024

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس،19واں مرحلہ پروموز روگلک کے نام

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس،19واں مرحلہ پروموز روگلک کے نام
July 28, 2018
فرانس ( 92 نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا انیس واں مرحلہ یوگوسلاویہ کے پروموز روگلک نے جیت لیا ، انگلینڈ کے گیرئینٹ تھامس کی ایونٹ میں برتری برقرار ہے۔ انیسویں مرحلے میں   ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن  میں سائیکلسٹ نے خوب مہارت دکھائی ۔ شائقین  نے  بھی سائیکلسٹ کی شاندا ر  پرفارمنس کو خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی ۔ یوگوسلاویہ کے سائیکلسٹ  پروموز روگلک نے سب کو  پیچھے چھوڑتے پہلے فنش لائن عبورکر کے  انیسواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ۔ انگلینڈ کے گیرئینٹ  تھامس   کی ایونٹ میں برتری برقرار ہے۔