Sunday, May 19, 2024

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس ،اینمک وین نے سب کو پچھاڑدیا

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس ،اینمک وین نے سب کو پچھاڑدیا
July 17, 2018
پیرس ( 92 نیوز) ٹور ڈی فرانس  سائیکل ریس میں سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا ،صنف نازک کی عمدہ کارکردگی کو شائقین نے بھی خوب  سراہا ،ہالینڈ کی اینمک  وین  نے سب  کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں ویمنز سائیکل  ریس  کے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر سائیکلسٹ کی بڑی تعداد میں شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ کٹھن  ٹریک پر سائیکلسٹ کی عمدہ پرفارمنس دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ پائے   ، ہالینڈ کی اینمک  وین  نے کمال مہارت دکھائی  اور فتح کے لیے خوب جان لڑائی ۔ دفاعی چیمپئن نے  سب سے پہلے فنش لائن عبور  کرتےہوئےٹائٹل اپنے نام کر لیا۔