Saturday, April 20, 2024

ٹورنٹو ، ڈرائیور نے تیز رفتار وین پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی،10 ہلاک

ٹورنٹو ، ڈرائیور نے تیز رفتار وین پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی،10 ہلاک
April 24, 2018
اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس سے دس افراد ہلاک، پندرہ زخمی ہو گئے۔ ٹورنٹو میں راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ دن ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق ایک ڈرائیور نے 2 مقامات پر راہگیروں کو نیچے روندا۔ پولیس نے تعاقب کر کے اسے روکا تو اس نے اہلکار پر پستول تان لی۔ مبینہ حملہ آور پولیس اہلکار کو اپنے آپ پر گولی چلانے کیلئے اکساتا رہا تاہم پولیس نے اسے زندہ گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ ایلک مناسین کے نام سے ہوئی ہے تاہم اسکی شہریت کے بارے میں پتا نہیں چل سکا۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ کینیڈین پولیس ڈرائیور کے مجرمانہ ماضی سے آگاہ تھی اور حملہ آور نے گاڑی جان بوجھ کر لوگوں پر چڑھائی۔  واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔