Saturday, April 20, 2024

ٹورنٹو سے لاہور آنیوالے پی آئی اے کے 2 پائلٹس، ایک ایئرہوسٹس میں کورونا کی تصدیق

ٹورنٹو سے لاہور آنیوالے پی آئی اے کے 2 پائلٹس، ایک ایئرہوسٹس میں کورونا کی تصدیق
April 6, 2020
لاہور (92 نیوز) ٹورنٹو سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس اور ایک ایئرہوسٹس میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پائلٹس سمیت 5 افراد کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق دونوں پائلٹس لاہور میں نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے جبکہ ائیرہوسٹس کو ایکسپو سنٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ ایئر ہوسٹس ٹورنٹو کی پرواز سے لاہور پہنچی تھی۔ علاوہ ازیں این آئی ایچ کی قرنطینہ سینٹر کو موصول رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے ہیں 77 مسافروں کے ٹیسٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مسافروں کے رزلٹ آنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ 3 مشتبہ کیسز کو قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا۔