Friday, April 26, 2024

ٹورنٹو سے آنیوالی فلائٹ کے دو پائلٹس میں کورونا کی تصدیق

ٹورنٹو سے آنیوالی فلائٹ کے دو پائلٹس میں کورونا کی تصدیق
April 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ٹورنٹو سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پائلٹس سمیت 5 افراد کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے۔

دونوں پائلٹس کو  لاہور میں نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

ادھر  اسلام آبادایئرپورٹ پر برطانیہ  سے آنے والی پرواز میں تین افراد مشتبہ نکلے ، مسافرپرواز پی کے 792  کے ذریعےبرمنگھم سے اسلام آباد پہنچے۔

برطانیہ سے آنیوالی پرواز  کے مسافروں کی  اسکریننگ  کے دوران 3مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلا جنہیں  اسپتال منتقل  کر دیا گیا  جبکہ  129مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔