Thursday, May 9, 2024

ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح ، ٹرین ہر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو تاریخی اور حسین مقامات کی سیر کرائے گی

ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح ، ٹرین ہر جمعہ ، ہفتہ  اور اتوار کو تاریخی اور حسین مقامات کی سیر کرائے گی
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔ ٹرین ہر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو تاریخی اور حسین مقامات کی سیر کرائے گی۔

اسلام آباد میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب  گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی ۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سفاری ٹرین کا افتتاح کیا۔

سفاری ٹرین مارگلہ ہلز، سنگجانی ٹنل، غازی بروتھا ، گریڈر اور اٹک خورد کے تاریخی پلوں سے گزرتے ہوئے حسین نظاروں اور تاریخی مقامات کی سیر کرائے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ریلوے کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی ریلوے ٹریک بچھایا جائے۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ سفاری ٹرین کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو خطہ پوٹھوہار کے حسین نظاروں سے روشناس کرانا ہے۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔