Friday, May 3, 2024

ٹوردی خنجراب سائیکل ریس میں حصہ لینے کیلئے 12 ٹیمیں گلگت پہنچ گئیں

ٹوردی خنجراب سائیکل ریس میں حصہ لینے کیلئے 12 ٹیمیں گلگت پہنچ گئیں
May 11, 2018
گلگت (92 نیوز) ٹور دی خنجراب کیلئے ملکی و غیر ملکی 12 ٹیموں کے باہمت نوجوانوں پر مشتمل سائیکلسٹوں کا دستہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے گلگت پہنچ گیا۔ 12  ٹیموں پر مشتمل 170رکنی  دستہ امن کا پیغام لیے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کے لیے گلگت کی حسین وادی پہنچا تو  شاندار استقبال کیا گیا۔ سائیکل سواروں کی ان ٹیموں میں بردار ملک افغانستان کی ٹیم بھی شامل ہے۔  امن کے ان مسافروں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو محبت کرنے والے مہمان نواز پایا۔ سائیکل ریس میں حصہ لینے والے کل سے دنیا کے بلند ترین سلسلے گلگت سے خنجراب پاک چائینہ بارڈر کی راہ لیں گے ۔ سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستانی پرچم لہرا کر واپس لوٹیں گے۔ امن کے یہ مسافر اپنے ملک اور علاقوں میں  واپس جا کر لوگوں کو پاکستان کے حسن ، ترقی اور لوگوں کی محبت کے قصے سُنائیں گے۔