Thursday, March 28, 2024

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، پانچواں مرحلہ سائیکلسٹ سائمن کلارک نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، پانچواں مرحلہ سائیکلسٹ سائمن کلارک نے جیت لیا
August 30, 2018
پیرس (92 نیوز) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ آسٹریلیا کے سائیکلسٹ سائمن کلارک نے جیت لیا۔ ایونٹ میں فرانس کے روڈی نے مجموعی برتری حاصل کر لی ۔ اسپین میں سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پانچویں  مرحلے میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ آسٹریلیا کے سائمن کلارک نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ اسٹار سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے پانچواں راؤنڈ اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں فرانس کے روڈی نے مجموعی برتری حاصل کر لی۔