Saturday, April 27, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نواحی گاؤں میں ماں اور تین بیٹیاں پراسرار طورپر جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نواحی گاؤں میں ماں اور تین بیٹیاں پراسرار طورپر جاں بحق
March 9, 2019
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 391 گ ب میں ماں اور تین بیٹیاں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں ۔ گھر کے سربراہ ریاض نے کہا کہ بڑی بیٹی منگیتر سے بات کرتی تھی جس پر اکثر جھگڑا رہتا تھا ،بیوی نے  اپنے لئے الگ ، منڈی بہاؤالدین سے آئے مہمان کیلئے الگ کھانا بنایا۔ پولیس نے مہمان عبدالعزیز کو گرفتار کرلیا  ، پولیس کے مطابق حقائق تک پہنچنے کیلئے ہر زاویے سے تحقیقات کریں گے ۔ دوسری جانب سندھ کے  قحط زدہ علاقے مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی  قلت کے باعث مزید تین بچے  دم توڑ گئے ۔ رواں برس  تھر پارکر میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 137 ہو گئی ۔