Sunday, May 19, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ : نجی کالج میں کلچرل ڈے منایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ : نجی کالج میں کلچرل ڈے منایا گیا
April 24, 2016
ٹوبہ ٹٰیک سنگھ (92نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں نجی کالج کے زیر اہتمام  کلچرل ڈے منایا گیا  تقریب میں  چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی ثقافت   کو کمال  خوب صورتی  سے پیش  کیا  گیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔ تفصیلات کےمطابق  کلچرل ڈے کے سلسلے میں کالج کے سبزہ زار میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا اس موقع پر مہمانوں کو گھوڑوں کا روایتی رقص پیش کرکے خوش  آمدید کیا جاتارہا۔ تقریب میں طالبات نے  علاقائی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ کشمیری ثقافت کے رنگ بھی نمایاں تھے اس موقع پر ملی نغموں اور ٹیبلوز سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔   رسم حنا اور بارات کے مناظر نے  تقریب کو چار چاند لگادئیے جبکہ شرکا نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا۔ کلچرل ڈے پر کھانے پینے کے اسٹالز  بھی  لگائے گئےعلاقائی ملبوسات اور زیورات کی  نمائش  بھی شرکا کی  توجہ کا مرکز  رہیں۔ 5 2 3 4