Tuesday, April 23, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، خاتون اور بچوں سمیت چار زخمی، جاں بحق ہونے والوں میں زاہد اور طاہر جاوید شامل

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، خاتون اور بچوں سمیت چار زخمی، جاں بحق ہونے والوں میں زاہد اور طاہر جاوید شامل
May 1, 2015
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نائنٹی ٹو نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار اور موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے بعد سڑک پر گرے ہوئے زخمیوں کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو کمسن بچوں اور عورت سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ساتویں جماعت کا طالبعلم زاہد اور طاہر جاوید موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ رئیس، نجمہ، نورین، سفیان اور کارسوار پینتالیس سالہ مبارک علی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر میتوں اور زخمیوں  کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔