Friday, April 26, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جیتنے والے ہمارے کارکن کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے : چودھری سرور

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جیتنے والے ہمارے کارکن کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے : چودھری سرور
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری سرور نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بلدیاتی انتخابات جیتنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری اشفاق کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں اور امیدواروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جیتنے والے امیدوار چودھری اشفاق کے تین شادی ہال غیرقانونی طور پر سیل کر کے ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ جمہوریت کی دعویدار حکومت جمہوری اقدار کو پامال نہ کرے، ایسا ہوا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔