Saturday, May 11, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، 4 خواتین سمیت 3 بچے جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، 4 خواتین سمیت 3 بچے جاں بحق
January 17, 2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ (92 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات نے 4 خواتین سمیت 3 بچوں کی جان لے لی۔

موٹروے ایم فور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ماں اور تین بچے جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار سوار فیملی فیصل آباد سے خیرپور جا رہی تھی۔

اِدھر کوہاٹ میں پشاور بائی پاس پر رکشہ کو ٹرک نے ٹکر دے ماری، تین بہنیں جاں بحق جبکہ تین بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔