Thursday, April 18, 2024

ٹوائے اسٹوری فور کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار

ٹوائے اسٹوری فور کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار
July 1, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز ) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فور  کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرراج برقرار ہے ، اینابل کمز ہوم دوسری جبکہ یسٹرڈے تیسری پوزیشن حاصل کرپائی۔ ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فورنے23 کروڑ 69 لاکھ ڈالرزسے زیادہ کماکرباکس آفس پر قبضہ برقراررکھاہواہے۔ باکس آفس کےچارٹ پردوسری پوزیشن کم ترین آمدنی کے ساتھ اینابل کمز ہوم کے حصے میں آئی ہے،یہ فلم مجموعی طورپرصرف5 ارب آٹھ کروڑروپے اپنےنام کرسکی ۔ باکس آفس چارٹ  پرتیسری نشست یسٹرڈےکونصیب ہوئی جومجموعی طور پردوارب ستترکروڑ روپے پاکستانی کما سکی۔