Friday, March 29, 2024

ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

ٹوئٹر کے شریک بانی اور  سی ای او جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  ہیک ہو گیا
August 31, 2019
 کیلفورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور  سی ای او جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  ہیک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ہیکرز جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ سے پندرہ منٹ تک نازیبا  اور نسل پرستی پر مبنی ٹویٹس کرتے رہے ۔ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ذمہ داری چکلنِگ اسکواڈ نامی گروپ نے قبول کی ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیکرز نے اکاؤنٹ تک کیسے رسائی حاصل کی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیکنگ تھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعے کی گئی ۔ ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ جیک ڈورسی کے  چالیس لاکھ سے زائد ٹوئٹر فالوورز ہیں۔