Monday, September 16, 2024

ٹوئٹر کا لائٹ ورژن بھی متعارف کرا دیا گیا

ٹوئٹر کا لائٹ ورژن بھی متعارف کرا دیا گیا
April 12, 2017
لاہور(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے سست رفتار انٹرنیٹ کا حل "لائٹ ورژن " کی شکل میں تلاش کر لیا ہے  جو سست انٹرنیٹ پر بھی تیزی سے کام کریگا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں 3 ارب 80 کروڑ سمارٹ ڈیوائسز پر انٹرنیٹ چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر صارفین سست رفتار انٹر نیٹ کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں لیکن ٹوئٹر لائٹ سادہ موبائل فونز یا دیگر ڈیوائسز پر سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے باوجود تیز رفتاری سے کام کریگا،ٹوئٹر کو سست رفتار انٹرنیٹ،آؤٹ ڈیٹڈ فونز سمیت لاکھوں افراد کے بیک وقت آن لائن رہنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا لیکن لائٹ ورژن ان تمام مسائل کو حل کر دیگا۔