Saturday, April 20, 2024

ٹوئٹر کا سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان

ٹوئٹر کا سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان
October 31, 2019
 کیلفورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر نے یہ اقدام سیاست دانوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر غلط خبروں کے پھیلاؤ پر مسلسل تنقید کے بعد اٹھایا ہے ۔ ٹوئٹر کے سی ای سو جیک ڈورسی کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کی تفصیلات پندرہ نومبر کو جاری ہوں گی جبکہ اس کا اطلاق بائیس نومبر سے ہو گا تاہم ووٹر رجسٹریشن سے متعلق اشتہارات کی اشاعت کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل فیس بک سے سیاسی اشتہارات بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اُس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔